🚀 Need a Project Done? I'm Now Offering Freelance Services! Let's Bring Your Ideas to Life View Services Offering Get It Now!

Business Ideas for Women Who Sew (Stitch) Clothes At Home In Pakistan

Business Ideas for Women Who Sew (Stitch) Clothes At Home In Pakistan


کپڑے سلائی کرنے والی خواتین کے لئے بزنس آئیڈیا:


ایسی خواتین جو صرف اور صرف کپڑے سلائی کرنے کا کام کر رہی ہیں یا کرنا چاہتی ہیں ان کے لئے یہ پوسٹ کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔


کپڑے سلائی میں صرف لیڈیز سوٹ ہی نہیں بلکہ "پردے سلائی ، بچوں کے سوٹ، خواتین کے سوٹ، صوفہ کور، بیڈ شیٹ" اور دیگر چیزیں بھی شامل ہیں۔ عام طور پر سلائی کا کام سادہ ہوتا ہے اگر آپ اس کام میں ذرا محنت کر کے اسے ذرا سا فینسی سلائی کی طرف لے جائیں تو آپ کے کام کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔ لوگ آپ سے "شادی، پارٹی، سالگرہ" اور دیگر تقریبات کے بھی سوٹ سلائی کرونے لگ جائیں گے۔


اگر اس کام میں مزید آپشن کی بات کی جائے تو آپ سلائی کے کام کے ساتھ نئے سوٹ فروخت کرنا شروع کر دیں، اور خریدار کو آپشن دیں کہ ہم سے سوٹ خرید کر سلائی کروائیں گے تو آپ کو سلائی فری یا ڈسکاؤنٹ میں ہو جائے گی۔ اگر آپ کے پاس انویسٹمنٹ بہت کم ہے یا بلکل ہی نہیں ہے تو پھر اس کام کے لئےکسی ہول سیلر کے ساتھ رابطے میں رہیں، اس سے سوٹ کی تصاویر مکمل تفصیل اور قیمت کے کر لوگوں کے ساتھ شئیر کریں۔ سوٹ سیل ہو جائے تو خود بھی پرافٹ رکھیں اور دکاندار کو بھی سوٹ کی قیمت دے دیں۔ (اس کام کے لئے آپ میرے ساتھ بھی رابطہ کر سکتے ہیں)

اس کے علاؤہ بچوں کے سوٹ ، صوفہ کور ,  بیڈ شیٹ کی سلائی کے لئے بھی یہی طریقہ کار اختیار کیا جا سکتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں یا ہول سیلر سے تفصیل کر کے آگے شئیر کریں، آرڈر ملنے کے بعد سلائی کی آفر کریں اور اس میں ڈسکاؤنٹ آفر کر دیں تاکہ کسٹمر کو ذرا تسلی ہو جائے اور سکون سے ایک ہی جگہ سے خریداری کر کے سلائی بھی کروا لیں۔


یہ کام شروع تو ہو جاتا ہے، اصل مسئلہ کسٹمر کی تلاش اور اپنا کام دیکھانے کا ہے۔ اس کے لئے آپ سب سے پہلے اپنے عزیز رشتہ دار، گلی محلے کے لوگ، جان پہچان کے لوگوں کو ایک واٹس ایپ گروپ میں ڈالیں، اور انہیں مکمل تفصیل بتا دیں کہ اس گروپ کا مقصد کیا ہے۔ اس کے بعد آپ نے سلائی کا جو کام پہلے کیا ہوا ہے یا اگر کوئی ڈیزائن آپ بنا کے دے سکتے ہیں تو گروپ میں وہ شئیر کر دیں، مزید ڈیزائن کے لئے گوگل اور یوٹیوب سے ویڈیو دیکھیں، ان کے سکرین شاٹ لیں، اور تمام گروپ ممبران کے ساتھ اس ڈیزائن کی سلائی کے ریٹ کر ساتھ شئیر کر دیں اور ان سے تعاون کرنے کی گزارش کر لیں۔ اس میں مزید اضافہ کریں تو گروم ممبران کو میسج کر دیں کہ اگر ان کے تعاون سے کوئی اور سلائی کروائے تو اس ممبر کا ہم سلائی کے ریٹ میں ڈسکاؤنٹ کر دیں گے۔ یہ مفت مارکیٹنگ کا ایک ذریعہ ہے 😀


آپ کے پاس لوگوں کے دیکھانے کے لئے کم از کم 50 کے لگ بھگ سلائی کے ڈیزائن ہونے چاہئیں مطلب ڈیزائن کی تصاویر ہونے چاہئیں، تاکہ دیکھنے والا اس میں سے کم از کم ایک ڈیزائن تو پسند کر ہی لے گا، اور آگے کچھ اور لوگوں کے بھی بتائے گا کہ فلاں فلاں کے پاس سلائی کے بہت ڈیزائن ہوتے ہیں آپ بھی ان سے سوٹ سلائی کروائیں۔


واٹس ایپ گروپ کے بعد آپ کے پاس انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ یا فیس بک پیج لازمی ہونا چاہیے ۔ اس فیس بک پیج اور انسٹاگرام پروفائل کا لنک اپنے واٹس ایپ گروپ میں بھی شئیر کریں اور اپنے سوشل میڈیا فرینڈز کے ساتھ بھی شئیر کر کے پیج پر فالورز حاصل کریں۔ اپنے پیج پر روزانہ نہیں تو ہفتے میں کم از کم دو یا تین بار اپنے کام کے متعلقہ پوسٹیں اور تصاویر لازمی شئیر کریں۔ لوگوں کے کمنٹس کا جواب دیں، میسج کا جواب دیں، اس کے علاؤہ گروپ جوائن کریں۔ اور لوگوں کے ساتھ رابطہ بڑھائیں ، یہ آپ کے کام کو بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔


جہاں تک تو آپ کا ایک روپیہ بھی خرچہ نہیں ہوا اور نا ہی خرچ کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے، اگر خرچ کرنے ہیں تو اس کا فائدہ بھی زیادہ ہو گا، اس کا طریقہ کار یہ رہا ۔۔۔۔۔۔۔

کچھ وقت کے بعد آپ نے فیس پیج ، واٹس ایپ گروپ اور انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بزنس کو بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا سہارا لیں، کچھ پیسے خرچ کریں اور ہزاروں لوگوں کے پاس اپنی سروسز پہنچائیں ۔  (اس کے لئے آپ میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں)  جتنے بھی لوگ آپ کے ساتھ رابطہ کریں ان سب کو اٹھا کر اپنے واٹس ایپ گروپ میں جمع کرتے جائیں۔


یہاں پر اب آپ کے پاس دو کام ہو گئے ہیں، ایک تو سوٹ سلائی کا اور سوٹ سیل کرنے کا۔ سوٹ سلائی کام بڑھنے کے چانسز کم اسی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ کام صرف ایک ہوتا ہے، اور وہ کپڑے سلائی ہے، اگر آپ لوگوں کے آپشن زیادہ دیں گے کام بڑھنے کے چانسز بھی زیادہ ہو جائیں گے۔ اس لئے کپڑرے سلائی کے ساتھ ساتھ ، صوفہ کور، بیڈ شیٹ، بچوں کے سوٹ سلائی، فینسی سلائی ، شادی کے لئے سلائی، پارٹی کے لئے سلائی وغیرہ وغیرہ کے نام پر آپ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، دیکھنے یا سننے والا ایک بار ضرور سوچے گا کہ آخر یہ شادی یا پارٹی کے لئے کون سے سوٹ سلائی ہو رہے ہیں اور یہ ہوتے کیسے ہیں۔😀


لہٰذا اپنے کام کو بڑا کریں، اور بڑا کرنے کے لئے جو ضروری اقدامات ہوتے ہیں ان پر عمل کریں اور لوگوں کو سہولت فراہم کریں، لوگ آپ کے پاس آئیں گے۔

کام شروع کرتے وقت اپنے حوصلے بلند رکھیں کیونکہ کوئی بھی کام اتنی جلدی اور آسانی سے کامیاب نہیں ہوتا جتنی آسانی یا جلدی سے ہم امید کر رہے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور توکل رکھیں ، اور اچھے کی امید بھی رکھیں، ساتھ ساتھ اپنی محنت جاری رکھیں کیونکہ محنت کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔

امید ہے کہ اس طریقہ کار اور آئیڈیا سے کافی لوگوں کو فائدہ حاصل ہو گا.

Post a Comment

Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.